عیدالفطر پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے کارکنوں کو عبدالخیل آنے سے روک دیا گیا

بدھ 18 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے عیدالفطر کے موقع پر کارکنوں کے لیے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے آبائی گاؤں عبدالخیل آنے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت عالمی قوتوں کی پراکسی بننے کی کوشش نہ کرے، حافظ نعیم اور مولانا فضل الرحمان کی مشترکہ پریس کانفرنس

جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کارکنوں کی قیادت اور خانوادہ مفتی محمود سے محبت اور عقیدت مثالی ہے، اور عیدین کے مواقع پر کارکنان کی بڑی تعداد ملاقات اور دعاؤں کے لیے حاضری دیتی رہی ہے۔ تاہم ملک میں امن و امان کی صورتحال، سیکیورٹی خدشات اور قائد جمعیت کی صحت و انتظامی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کم عمری کی شادی کیخلاف قانون کو چیلنج کرنے پر شرمیلا فاروقی کا مولانا فضل الرحمان کو سزا دینے کا مطالبہ

جمعیت کی قیادت نے تمام کارکنوں اور ذمہ داران، چاہے ان کا تعلق کسی بھی ضلع سے ہو، ہدایت کی ہے کہ وہ عید کے موقع پر عبدالخیل نہ آئیں اور ان ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ اعلامیے میں کارکنوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان بابرکت دنوں میں اپنی قیادت کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp