ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی ایپل نے یکم اپریل کو اپنے سفر کی نصف صدی مکمل کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل نے دوسری جنریشن کے ایئرپوڈز میکس 549 ڈالر میں متعارف کرا دیے
اپنی 50ویں سالگرہ کے موقعے پر کمپنی نے 5 دہائیوں کی کامیابی، ترقی اور جدت کا جشن منایا۔
ابتدائی ایپل کمپیوٹر سے لے کر آئی فون، آئی پیڈ، میک بک نیو، ایئر پوڈز اور وژن پرو تک کمپنی کی مصنوعات نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں نمایاں اثر چھوڑا ہے۔
اس موقعے پر ایپل نے اپنے مداحوں کے لیے خصوصی رعایتی آفرز بھی متعارف کروائیں۔
میک بک نیو اب 599 ڈالر، ایپل واچ سیریز 12، 399 ڈالر، ایئر پوڈز میکس 2، 549 ڈالر اور آئی فون 17، 999 ڈالر میں دستیاب ہے۔
اس کے علاوہ دنیا بھر میں ایپل اسٹورز پر مختلف بنڈل آفرز بھی پیش کی جا رہی ہیں جس سے صارفین کو بڑی رعایت کے ساتھ مصنوعات خریدنے کا موقع مل رہا ہے۔
مزید پڑھیے: ایپل کی نئی میک بک سیریز متعارف، قیمت کیا ہوگی؟
سالگرہ کی تقریبات ایپل پارک سے لے کر نیو یارک، شنگھائی اور لندن تک دنیا بھر میں منعقد کی گئیں۔ ان تقریبات میں پال مک کارٹنی اور ممفورڈ اینڈ سنز کی پرفارمنسز نے خاص توجہ حاصل کی جبکہ لائیو ایونٹس اور ملازمین کے لیے خصوصی تحائف بھی دیے گئے۔
50 سال کے اس سفر میں ایپل نے کمپیوٹنگ، موبائل کمیونیکیشن اور انٹرٹینمنٹ کے شعبوں میں غیر معمولی ترقی کی۔
مزید پڑھیں: ایپل کا میک مِنی کی پیداوار ایشیا سے امریکا منتقل کرنے کا فیصلہ
کمپنی کی یہ سالگرہ نہ صرف اس کے ماضی کی کامیابیوں کا اعتراف ہے بلکہ مستقبل میں مزید جدت اور ترقی کے عزم کی بھی عکاسی کرتی ہے۔
خصوصی آفرز کے پاکستان میں کیا فوائد مل سکتے ہیں؟
گو پاکستان میں ایپل شائقین کو کمپنی کی 50 ویں سالگرہ کے موقعے پر مختلف آفرز کا براہ راست تو کوئی فائدہ نہیں لیکن بالواسطہ کچھ فوائد ضرور حاصل ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ایپل کی مارچ میں متعارف ہونے والی 5 اہم مصنوعات کونسی ہیں؟
بالواسطہ طور پر پاکستانی صارفین کو اس پیشکش سے کچھ فائدہ مل سکتا ہے کیونکہ عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑتا ہے۔
پاکستان میں موجود ری سیلرز اور امپورٹرز بعض اوقات ان ڈسکاؤنٹس کے باعث قیمتیں کم کر دیتے ہیں یا خصوصی آفرز دیتے ہیں جبکہ بیرون ملک سے خریداری کرنے والے افراد بھی ان رعایتی قیمتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اس طرح اگرچہ یہ آفرز براہ راست دستیاب نہیں ہوتیں لیکن ان کے اثرات مقامی خریداروں تک کسی حد تک پہنچ جاتے ہیں۔














