پاک بحریہ اور چینی نیوی کے درمیان مشترکہ مشق ’سی گارڈین فور‘ اختتام پذیر

بدھ 1 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک بحریہ اور چینی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے درمیان مشترکہ مشق ’سی گارڈین فور‘ اختتام پذیر ہوگئی، جو 25 مارچ سے یکم اپریل تک جاری رہی اور اس کا مقصد آپریشنل ہم آہنگی اور باہمی تعاون کو فروغ دینا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس مشق میں کراچی میں 5 روزہ پورٹ فیز اور شمالی بحیرہ عرب میں 2 روزہ سی فیز شامل تھا۔ پورٹ وزٹ کے دوران پی ایل اے نیوی کے جہاز کا استقبال پی این ایس تیمور نے کیا۔

اس دوران وفود کے تبادلے، بحری تنصیبات کے تعارفی دورے، پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال اور سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا۔

مشق کے نتیجے میں آپریشنل اور حکمتِ عملی کی سطح پر ہم آہنگی مزید مستحکم ہوئی۔

یہ مشق بحیرہ عرب میں مشترکہ گشت کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جس کے ذریعے دونوں بحری افواج نے علاقائی سمندری سلامتی اور استحکام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘