دنیا کا سب سے معمر کچھوا زندہ نکلا، سوشل میڈیا پر موت کی خبر جعلی ثابت

جمعرات 2 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ایک وائرل اسکیم میں دنیا کے معمر ترین کچھوے جوناتھن کی موت کی جھوٹی خبر پھیلا کر کرپٹو کرنسی عطیات مانگنے کی کوشش کی گئی۔ 194 سالہ کچھوے کے نام سے بنائے گئے جعلی اکاؤنٹ نے دعویٰ کیا کہ وہ سینٹ ہیلینا میں انتقال کرگیا ہے، جسے بعض میڈیا اداروں نے بھی درست خبر سمجھ کر نشر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کا معمر ترین کچھوا اپنی 190 ویں سالگرہ

جعلی پوسٹ میں خود کو جوناتھن کا ویٹرنری ڈاکٹر ظاہر کرنے والے شخص نے جذباتی پیغام جاری کیا، تاہم اصل ڈاکٹر جو ہولنز نے وضاحت کی کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس استعمال ہی نہیں کرتے اور کچھوا مکمل طور پر زندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹ دراصل کرپٹو عطیات حاصل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

جوناتھن سیچلز نسل کا دیوہیکل کچھوا ہے اور دنیا کا سب سے معمر معلوم زمینی جانور سمجھا جاتا ہے، جو 1882 سے سینٹ ہیلینا میں گورنر ہاؤس کے احاطے میں رہ رہا ہے۔

سینٹ ہیلینا کے گورنر نائجل فلپس نے بتایا کہ جھوٹی خبر پھیلنے کے بعد انہیں متعدد پیغامات موصول ہوئے، جس پر انہوں نے خود جا کر کچھوے کو دیکھا جو درخت کے نیچے آرام کر رہا تھا اور بالکل صحت مند تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھگوڑا کچھوا ساڑھے 3 سال بعد ملا تو کتنا فاصلہ طے کر چکا تھا؟

گورنر نے مزاحیہ انداز میں بیان جاری کرتے ہوئے مشہور قول کا حوالہ دیا کہ میری موت کی خبر مبالغہ آرائی تھی۔ عمر رسیدگی کے باوجود جوناتھن کی بینائی کمزور اور سونگھنے کی حس متاثر ہے، مگر وہ اب بھی متحرک ہے اور کیلے شوق سے کھاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟