’پانی پر تیرتے کنویں‘: شمالی سعودی عرب میں بارش کے بعد انوکھا نظارہ

جمعرات 2 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے شمالی سرحدی علاقے میں حالیہ بارشوں نے قدرتی حسن کو ایک نئی زندگی دے دی ہے جہاں قلبان الدوید نامی نشیبی علاقہ دلکش آبی منظر میں تبدیل ہو گیا۔۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: موسم بہار کی بارشوں نے قدرتی مناظر کو یکسر تبدیل کردیا، شہری لطف اندوز ہونے لگے

عرب نیوز کے مطابق بارش کے بعد اس علاقے میں 250 سے زائد کنویں نمایاں ہو گئے ہیں جو زمین پر گول دائرے کی شکل میں ترتیب دیے گئے ہیں۔

یہ منفرد ترتیب قدیم دور کی ذہانت اور صحرائی ماحول میں پانی محفوظ کرنے کے روایتی طریقوں کی عکاسی کرتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کنویں صحرائی زندگی کے لیے نہایت اہم تھے اور پانی کے حصول کا ایک مؤثر ذریعہ سمجھے جاتے تھے۔

مزید پڑھیے: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارت میں شدید بارشیں، طوفان اور برفباری

ادھر وزارت ماحولیات، پانی و زراعت کے علاقائی دفتر نے ان کنوؤں کے تحفظ کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

اس منصوبے کے تحت کنوؤں کی باقاعدہ فہرست سازی اور نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ ان کے منہ پر مضبوط ڈھکن اور کنکریٹ کے ڈھانچے بھی نصب کیے جا رہے ہیں تاکہ پانی کو آلودگی سے بچایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: جدہ میں 2022 کے بعد سب سے زیادہ بارش ریکارڈ

حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد نہ صرف سیاحوں کی حفاظت یقینی بنانا ہے بلکہ ان تاریخی کنوؤں کو ایک پائیدار اور اہم آبی وسیلے کے طور پر محفوظ رکھنا بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عاطف اسلم کا 18 سال بعد نیا البم ’صبح آئے نہ‘ ریلیز، کراچی میں اسپاٹیفائی کے زیراہتمام جشن

جماعت اسلامی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، حافظ نعیم الرحمان کا صاف انکار

جنگ کے دوران الیکشن ملک کو دو لخت کر سکتے ہیں، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی وارننگ

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

میر رضا قتل کیس: اہل خانہ نے سندھ حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا

ویڈیو

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟