جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستانی کوششوں کا اعتراف، اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ کے بیان کا خیرمقدم

ہفتہ 4 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے حالیہ بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ اپنے بھائی عباس عراقچی کی پاکستان کے حوالے سے وضاحت کو سراہتے ہیں۔

قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ایران نے کبھی بھی مذاکرات کے لیے اسلام آباد جانے سے انکار نہیں کیا اور پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

عباس عراقچی نے مزید کہاکہ ایران اس بات پر زور دیتا ہے کہ جنگ کا خاتمہ جامع اور دائمی ہونا چاہیے، جبکہ امریکی میڈیا ایران کے موقف کو غلط انداز میں پیش کر رہا ہے۔

اپنے بیان کے آخر میں عباس عراقچی نے پاکستان زندہ باد لکھا اور پاکستان کی کوششوں کے اعتراف میں ایک شکریہ کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘: محمود اچکزئی کا حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟