پاکستان اور بحرین کا خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کی ضرورت پر زور

ہفتہ 4 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بحرین نے خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ عبدالطیف الزیانی سے ٹیلیفون پر بات کی۔

گفتگو کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور اسحاق ڈار نے فوری طور پر تناؤ میں کمی کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے مذاکرات اور سفارتی ذرائع کے ذریعے مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کی اور مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان اور چین کے پانچ نکاتی امن منصوبے کا ذکر کیا۔

بحرین کے وزیر خارجہ نے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور خطے میں ڈائیلاگ کو آگے بڑھانے میں اسلام آباد کے کردار کو اہم قرار دیا۔

اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت دیگر بین الاقوامی فورمز پر جاری اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مستقبل میں رابطوں کو مضبوط رکھنے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم