تیل کے عالمی بحران کے دوران توانائی کے صاف اور قابل تجدید ذرائع پر اعتماد بڑھنے لگا، رپورٹ

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے ایندھن کے بحران کے دوران ماہرین اور تجزیہ کاروں نے صاف توانائی کی جانب فوری منتقلی پر زور دیا ہے، اور اسے وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا جا رہا ہے۔

گارجین کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوسل فیول پر انحصار نہ صرف معیشتوں کو غیر مستحکم بنا رہا ہے بلکہ عالمی سیاست کو بھی شدید متاثر کر رہا ہے۔ خاص طور پر ایران کے گرد پیدا ہونے والی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی صورتحال نے کئی ممالک کو ایندھن کی قلت کے خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش میں تیل بحران، مختلف گاڑیوں کے لیے روزانہ فیول کوٹہ مقرر

ماہرین کے مطابق یہ صورتحال صاف توانائی کے فروغ کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شمسی اور ہوائی توانائی جیسے ذرائع نہ صرف ماحول دوست ہیں بلکہ ان پر کسی قسم کی پابندی یا ناکہ بندی بھی ممکن نہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے مطابق ‘سورج کی روشنی کی کوئی قیمت نہیں بڑھتی اور نہ ہی ہوا پر کوئی پابندی لگائی جا سکتی ہے’۔

تجزیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر حکومتیں اور نجی شعبہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں تو نہ صرف توانائی کے بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے بلکہ معیشت کو بھی مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال میں اضافہ پٹرول کی کھپت کم کر سکتا ہے جبکہ گھریلو بیٹریاں بجلی کے نظام کو زیادہ مستحکم بنا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: موجودہ تیل بحران اور 1973 کے عالمی تیل بحران میں کیا فرق ہے؟

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام کو صاف توانائی کے فوائد سے آگاہ کرنے کے لیے مؤثر مہم چلانے کی ضرورت ہے، خاص طور پر معاشی فوائد کو اجاگر کرنا زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی توانائی کی طلب اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باعث توانائی کے متبادل ذرائع کی تلاش ناگزیر ہو چکی ہے، اور یہی وقت ہے کہ ممالک دیرپا اور محفوظ توانائی پالیسیوں کی جانب پیش رفت کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم