مہنگے پیٹرول کا سستا علاج: پنجاب میں عوام کے لیے مفت پبلک ٹرانسپورٹ

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے میٹرو بس سسٹم کے مختلف اسٹیشنز کا دورہ کیا اور مسافروں کو مفت سفری سہولت فراہم کرنے کے منصوبے کا جائزہ لیا۔ یہ اقدام غریب و متوسط طبقے کو مہنگے پٹرول سے فوری ریلیف دینے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد اور پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ مفت کر دی گئی، کسانوں اور شہریوں کے لیے بھی سبسڈی کا اعلان

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے میٹرو بس، سپیڈو، اور اوورنج لائن میٹرو ٹرین اسٹیشنز کا دورہ کرتے ہوئے مسافروں کو فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا اور مفت سفری سہولت کے بارے میں ان سے بات کی۔ مسافروں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے یہ اقدام سراہا اور اپنی خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

بلال اکبر نے کہا کہ عوام اپنی ذاتی سواری چھوڑ کر مفت سفری سہولت کو ترجیح دے رہے ہیں، اور یہ منصوبہ خاص طور پر گرین الیکٹرک بسوں کے ذریعے لاکھوں لوگوں کے لیے آرام دہ سفر ممکن بنا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کے اعلان نے عوام کے دل جیت لیے ہیں اور مسافروں نے مزید بسوں کی فراہمی کی بھی درخواست کی۔ بلال اکبر نے متعلقہ ٹرانسپورٹ افسران کو ہدایت کی کہ مسافروں کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ مفت سفری سہولت کے فوائد ہر شہری تک پہنچ سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران جنگ بندی: وزیراعظم کا سفارتی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر

آپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟