آسٹریلوی اسٹار اسٹیو اسمتھ کی پیٹر سڈل کو مزاحیہ انداز میں ’چاچا‘ کہنے کی ویڈیو وائرل

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ 11 میں ملتان سلطانز کے آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے ساتھی کھلاڑی پیٹر سڈل کو مزاحیہ انداز میں ’چاچا‘ کہہ کر مخاطب کیا، جس کا تعلق پاکستانی کرکٹ کلچر سے ہے۔

ملتان سلطانز کی راولپنڈی کے خلاف کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ نے کہا، ’ہائے اسٹیو اینڈ چاچا‘۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہاں چاچا کے نام سے جانے جاتے ہیں۔

پیٹر سڈل نے کہا کہ ٹاس جیت کر بولنگ اور بیٹنگ دونوں اچھے رہے اور اسٹیو اسمتھ نے بہترین اننگز کھیلیں۔

انہوں نے فرحان کے ساتھ شاندار پارٹنرشپ اور شان مسعود کی بہتر ہوتی بیٹنگ کی تعریف کی۔ سڈل نے بتایا کہ لاہور میں ایک اور میچ باقی ہے اور کراچی میں اچھی پوزیشن کے ساتھ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’افتخار لوکل اور میں غیر ملکی چاچا ہوں‘، 41 سالہ پیٹر سیڈل کا پاکستان میں اپنے نام پر دلچسپ تبصرہ

واضح رہے کہ کچھ دن قبل پیٹر سڈل نے بھی پاکستانی ثقافت کے حوالے سے دلچسپ انداز اپناتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ‘چاچا’ کا مطلب سمجھایا۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ انہیں ’غیر ملکی چاچا‘ کہا جاتا ہے جبکہ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد کو ’مقامی چاچا‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

پیٹر سڈل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے معیار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ پی ایس ایل اور آسٹریلیا کی لیگز کے معیار میں زیادہ فرق محسوس نہیں ہوا، دونوں کی سطح تقریباً یکساں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘