پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اداکارہ سجل علی نے عوام سے کیا اپیل کی؟

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکارہ سجل علی نے ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ڈیلیوری رائیڈرز اور ٹیکسی ڈرائیورز کو یاد رکھیں اور انہیں سخاوت کے ساتھ ٹِپ دیں۔

سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ جو لوگ ہمیں کھانا ڈیلیور کرتے ہیں اور ہمیں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتے ہیں وہ اپنا پورا دن سڑک پر گزارتے ہیں اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ان کے لیے حالات مزید مشکل ہوتے جا رہے ہیں۔

اداکارہ نے عوام کو مشورہ دیا کہ ایسے حالات میں محنت کشوں کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کریں اور اگر ممکن ہو تو انہیں مناسب ٹِپ ضرور دیں۔ ان کے مطابق معمولی تعاون بھی ان کے لیے بڑی سہولت کا سبب بن سکتا ہے اور ٹِپ دینا کم از کم کچھ مدد کا ذریعہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں پیٹرول کی قیمت میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے اسے 321 روپے سے بڑھا کر 458 روپے فی لیٹر کر دیا تھا جس پر عوام میں شدید ردعمل دیکھا گیا۔ اگلے دن حکومت نے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے قیمت میں 80 روپے کی کمی کی۔ تاہم پٹرول کی قیمت اب بھی تاریخی بلند سطح پر برقرار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 نیٹ فلکس کے شیئرز میں 9 فیصد سے زیادہ کمی، سرمایہ کاروں کو تشویش لاحق

دہشتگردی اور لاقانونیت کا راستہ اختیار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، انتخابی قافلے پر حملے کے بعد تنویر الیاس کا بیان

’ملٹی ٹاسکنگ‘: دیپیکا پڈوکون امید سے ہونے کے باوجود شوٹنگ میں مصروف، ڈیڑھ سالہ بیٹی کی بھی دیکھ بھال

پاکستان آؤں تو بریانی اور کڑاہی ملے گی؟ جنوبی کورین میوزک گروپ کے سوال نے مداحوں کے دل جیت لیے

کرکٹ کا سنہری باب بند، پاکستان کیخلاف 365 رنز بنانے والے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

ویڈیو

کرکٹ کا سنہری باب بند، پاکستان کیخلاف 365 رنز بنانے والے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون