اسحاق ڈار کا پرتگال کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پیر کو پرتگال کے وزیر مملکت برائے امورِ خارجہ پاؤلو رینجل سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا رابطہ، مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔

پرتگال کے وزیر مملکت برائے امورِ خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کے فروغ میں حکومتِ پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت اور تعریف کی۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیے: اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور

انہوں نے اعلیٰ سطحی روابط کے تسلسل کی اہمیت پر بھی زور دیا اور قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp