نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو جاپان کے وزیر خارجہ توشی میتسو موتیگی کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں:جاپان کے تعاون سے ہزارہ میں جدید آئی کیئر سہولت کا قیام، موتیا کے آپریشن کی سہولت فراہم
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں فوری کمی کی اہمیت پر زور دیا۔ اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر اس کوشش کی حمایت کرے گا جو کشیدگی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے ہو۔
مزید پڑھیں:جاپانی سفیر کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
جاپانی وزیر خارجہ نے خطے میں مکالمے اور سفارت کاری کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور اس کی حمایت کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔














