لاہور: تاجروں نے دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کے نئے اوقات مسترد کردیے

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے تاجروں نے دکانیں جلد کھولنے اور رات 8 بجے بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا، جس کے باعث شہر کی بڑی مارکیٹیں صبح کے اوقات میں بند رہیں۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں دکانیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

تاجروں کا مؤقف ہے کہ نئے اوقات کار ان کے کاروبار کے لیے نقصان دہ ہیں، اسی لیے انہوں نے اس فیصلے پر عملدرآمد سے انکار کر دیا ہے۔

دوسری جانب پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں تاجروں نے دکانیں صبح کھول دیں اور حکومتی فیصلے پر عمل کیا۔

جبکہ کوئٹہ میں تاجروں کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا، جہاں کچھ نے حکومتی پالیسی کو اپنایا تو بعض نے نئے شیڈول پر نظرثانی کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:توانائی بچت پروگرام: حکومت کا ملک بھر میں بازار رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بازار صبح 10 بجے کھولنے اور رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی