پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 9 اپریل کو تاریخی لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کی درخواست کو ضلعی انتظامیہ نے مسترد کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: 9 اپریل راولپنڈی جلسہ، کیا پی ٹی آئی این او سی کے پیچھے چھپ رہی ہے؟
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ موجودہ سیکیورٹی خطرات اور عوامی زندگی و املاک کے تحفظ کے پیش نظر جلسہ منعقد نہیں کیا جا سکتا۔ ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت جلسے اور جلوس پر پابندی عائد کر دی ہے۔
پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کی درخواست مسترد pic.twitter.com/io0d5kgFkN
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) April 8, 2026
پی ٹی آئی کے راولپنڈی جنرل سیکریٹری خان عاقل خان نے جلسے کے لیے این او سی کی درخواست دی تھی، جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ جماعت آئین کے تحت پرامن احتجاج کرے گی۔ تاہم ابھی تک درخواست پر فیصلہ نہیں آیا تھا۔ پارٹی کے بعض رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جلسے کی منصوبہ بندی میں مناسب مشاورت نہیں کی گئی۔
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا تھا کہ موجودہ حالات میں جلسہ کرنا مناسب نہیں اور اتنے لوگ جلسے میں شریک نہیں ہوں گے کہ راستے بند کرنے کی ضرورت پیش آئے۔
مزید پڑھیں: لکھ کر دیتا ہوں کہ نہ پی ٹی آئی 9 اپریل کو جلسہ کرے گی نہ اس میں جلسہ کرنے کی صلاحیت ہے، شیر افضل مروت
اسی دوران محمود خان اچکزئی نے بھی جلسے میں شرکت نہ کرنے کا عندیہ دیا تھا اور کہا تھا کہ کسی ایسے احتجاج کی حمایت نہیں کریں گے جس سے عام شہری متاثر ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان نے جماعت کو ہدایت دی ہے کہ جہاں این او سی نہ ملے وہاں اجتماع نہ کیا جائے۔













