ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کی ایک بڑی جنگ رکوانے میں کامیاب رہا، دنیا کے طول و عرض میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی جارہی ہے،بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی۔

یہ بھی پڑھیں: ہم ایک بڑی جنگ روکنے میں کامیاب رہے، عالمی طاقتیں پاکستان کی طرف متوجہ ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جس طرح پاکستان کا وقار بین الاقوامی سطح پر اب بڑھ رہا ہے، اس کی مثال ملک کی 78سالہ تاریخ میں نہیں ملتی، پاکستان نے بھارت کو دھول چٹائی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم سفارتکاری کا بہت بڑا ورثہ چھوڑ کر جارہے ہیں، پاکستان دنیا کی بڑی جنگ رکوانے میں کامیاب رہا، شاید ہی کوئی ایسا قابل فخر لمحہ پاکستان کی تاریخ میں آیا ہو، دنیا کے طول و عرض میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت پاکستان کیخلاف پھر فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے، اس بار گھر میں گھس کر ماریں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ یورپی اور مسلم ممالک وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارک عاصم منیر کی تعریف کررہے ہیں، بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی۔

انہوں نے اقتصادی مشکلات کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو حالیہ دنوں میں شدید مہنگائی اور مالی بحران کا سامنا ہے، مگر ملک کی قیادت نے تمام چیلنجز کے باوجود پاکستان اور عالم اسلام کے مفاد میں کامیابی حاصل کی۔

وزیر دفاع نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ٹیم کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی اور دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں آئندہ دنوں میں بھی کامیاب کرے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جنگ صرف پاکستان کی فتح نہیں بلکہ پوری مسلم دنیا کے لیے ایک مثال ہے کہ مشکل حالات میں قیادت اور صبر سے عالمی امن قائم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اس امن کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں اور دنیا کے مختلف خطوں میں مسلمان کمیونٹی بھی اس کامیابی کو برقرار رکھنے کے لیے محتاط اور باشعور رہیں۔

وزیر دفاع نے آخر میں کہا کہ پاکستان کو اب مزید عالمی قیادت کے مواقع میسر ہیں اور ملک کی موجودہ کامیابی نے نہ صرف قومی وقار بڑھایا بلکہ پاکستان کی سفارتی پہچان کو بھی مستحکم کیا ہے۔

دریں اثنا سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ آج ایک تاریخی دن ہے، جب پاکستان نے عالمی سطح پر امن قائم کرنے والے ملک کے طور پر اپنی شناخت مضبوط کرلی ہے۔

انہوں نے جمعے کو پاکستان میں شروع ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کی کوششوں کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

خواجہ آصف نے کہاکہ شدت پسندی کے خلاف جدوجہد اور افغان و پاکستانی طالبان کے خلاف کارروائیوں کے بعد پاکستان اپنی عالمی شناخت نئے سرے سے تشکیل دے رہا ہے۔

وزیر دفاع نے کہاکہ یہ کامیابی سول اور عسکری قیادت کے مضبوط تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھی، جس نے حال ہی میں بھارتی جارحیت کے خلاف مؤثر ردعمل کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں جنگ بندی اور مذاکرات کے لیے فریقین کو اکٹھا کرنے میں مدد کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران جنگ بندی: وزیراعظم کا سفارتی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر

خواجہ آصف نے کہاکہ پوری قوم کی دعائیں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ہیں تاکہ یہ کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی