وفاقی کابینہ اجلاس: اراکین کا امریکا ایران جنگ بندی پر وزیراعظم، وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اراکین نے امریکا ایران جنگ بندی پر وزیراعظم، وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم کی آمد پر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے تمام کابینہ ارکان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے کابینہ کو خلیج میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کے لیے پاکستان کی جاری کوششوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔

وفاقی کابینہ نے وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جنگ بندی اور خطے میں امن کے لیے کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

کابینہ نے قوم سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کے روز پاکستان کی کوششوں کے مثبت نتائج پر اللہ کے حضور شکر ادا کریں اور جنگ بندی کی مستقل امن میں تبدیلی و ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کریں۔

اجلاس میں کابینہ ارکان نے پاکستان کی سفارتی محاذ پر کوششوں کو تاریخی قرار دیتے ہوئے ملکی معاشی ترقی کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔

کابینہ ارکان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے انتہائی کشیدہ حالات میں فریقین کو جنگ بندی پر راضی کرکے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، اور خطہ مستقل امن کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار