ایران جنگ بندی پر پاکستان کی قیادت پر فخر ہے، بلاول بھٹو زرداری

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس بات پر فخر ہے کہ اس نے دانشمندی اور عزم سے خطے میں امن کے لیے غیر متزلزل وابستگی کے ساتھ قیادت کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ اجلاس: اراکین کا امریکا ایران جنگ بندی پر وزیراعظم، وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے ایران اور امریکا کی قیادت کی تہہ دل سے تعریف کی کہ انہوں نے تباہی کے راستے کے بجائے مذاکرات کا انتخاب کیا اور کشیدگی کے دہانے سے پیچھے ہٹے۔

بلاول بھٹو زرداری نے تہران، واشنگٹن اور اسلام آباد کی قیادت کی انتھک کوششوں کو سراہا جنہوں نے کشیدگی میں کمی اور سفارتکاری کے فروغ کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

چیئرمین پی پی نے کہا کہ یہ جنگ بندی خطے کے لیے ایک نہایت اہم موقع فراہم کرتی ہے کہ لوگ سکون کا سانس لیں، بحالی کی جانب بڑھیں اور وسیع تر جنگ کے خطرے سے بچیں۔

انہوں نے دعا کی کہ یہ محض عارضی وقفہ نہ ہو بلکہ پائیدار امن کا آغاز بنے، اور خطے اور پوری دنیا کے لیے استحکام، تعاون اور مشترکہ خوشحالی کی راہ ہموار کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp