آسٹریلیا کا مشرق وسطیٰ جنگ بندی کا خیرمقدم، شہباز شریف کا شکریہ اور پاکستان کے کردار کا اعادہ

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں: لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان اور سعودی عرب کا اظہار تشویش

اس سے قبل آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز اور وزیر خارجہ پینی وونگ نے مشرق وسطیٰ میں امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان 2 ہفتوں کی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا تھا۔

آسٹریلیا نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ طویل عرصے سے کشیدگی میں کمی اور تنازع کے خاتمے کا مطالبہ کرتا آ رہا ہے، اور یہ جنگ بندی مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے حل کی جانب اہم پیشرفت ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی عملی بندش اور توانائی تنصیبات پر حملوں نے عالمی منڈیوں کو متاثر کیا اور تیل و گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: لبنان امریکی اور ایرانی جنگ بندی کے دائرہ کار میں شامل نہیں، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

آسٹریلیا نے کشیدگی کم کرنے کی سفارتی کوششوں میں پاکستان، مصر، ترکیہ اور سعودی عرب کے کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جنگ بندی برقرار رہے گی اور خطے میں دیرپا امن قائم ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp