نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے آذربائیجان کے وزیرخارجہ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان امریکا ایران جنگ بندی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے کینیڈا اور اسپین کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق جمعرات کے روز نائب وزیراعظم اسحق ڈار سے آذربائیجان کے وزیرخارجہ جیہون بایراموف سے ٹیلیفونک گفتگو کی، گتفگو میں دونوں رہنماؤں نے باہمی امور، خطے کی صورتحال اور ایران جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا۔
DPM/FM Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 held a telephone conversation with Azerbaijan FM Jeyhun Bayramov @Bayramov_Jeyhun on the latest developments in the regional situation.
FM Bayramov commended DPM/FM and Pakistan’s leadership for its role in securing the initial… pic.twitter.com/vR4cQzN7iV
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) April 9, 2026
آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ نے پاکستان کی قیادت اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے کردار کو سراہا، جنہوں نے ابتدائی جنگ بندی اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں مدد فراہم کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے رجب ترک صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن کے اقدامات پر مبارکباد
اس موقع پر سینیٹر محمد اسحق ڈار نے پاکستان کے عزم کو دہرایا اور امید ظاہر کی کہ یہ کوششیں دیرپا امن کے قیام میں مددگار ثابت ہوں گی،دونوں رہنماؤں نے رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔














