ایران امریکا مذاکرات: کیا مستقل جنگ بندی ممکن ہے؟

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا اور ایران کے درمیان کل اسلام آباد میں اہم مذاکرات ہونے جا رہے ہیں، جن کا مقصد خطے میں کشیدگی کو کم کرنا اور دیرپا امن کے فروغ کے لیے راستہ ہموار کرنا ہے۔

پاکستان نے اپنی فعال سفارتکاری کے ذریعے دونوں فریقین کے درمیان رابطوں میں سہولت فراہم کی ہے، تاکہ مذاکرات مثبت ماحول میں ہوں، اور اس وقت ساری دنیا کی نظریں اسلام آباد پر لگی ہوئی ہیں۔

پاکستان کی مؤثر سفارتی حکمت عملی نے خطے میں ممکنہ تنازعات کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اسلام آباد کی ثالثی کی کوششوں کو عالمی برادری کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

پاکستان کی سفارتی ٹیم امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔ یہ اقدامات پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر ذمہ دارانہ پوزیشن اور امن کے فروغ میں اس کے کردار کو اجاگر کرتے ہیں۔

اب یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا امریکا اور ایران کے درمیان مستقل جنگ بندی پر اتفاق ہو پائےگا؟ اس حوالے سے مزید بتا رہے ہیں سینیئر صحافی خرم شہزاد اور فیصل کمال پاشا اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب