’جے ڈی وینس پاکستان آتے ہی کوئٹہ ہوٹل پہنچ گئے‘، سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد ممکنہ امن معاہدے کے لیے اہم اور تاریخی مذاکرات آج اسلام آباد میں منعقد ہو رہے ہیں جس میں شرکت کے لیے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس اہم پیش رفت کے باعث جہاں عالمی برادری کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں وہیں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی پاکستان آمد سوشل میڈیا صارفین کی خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

 ان کی آمد کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں اور میمز کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین خصوصاً میمرز نے اپنی روایتی حسِ مزاح کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف تخلیقی اور مزاحیہ میمز شیئر کیے جو تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔ بدلتی ہوئی صورتحال کے باوجود پاکستانی عوام کا منفرد طنز و مزاح ایک بار پھر نمایاں نظر آ رہا ہے۔

اسامہ نامی صارف نے جے ڈی وینس کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آتے ہوئے پی ٹی اے اپروو آئی فون 17 پرو میکس لے کر آنا ورنہ کسٹم والے روک لیں گے۔

الیشبا نامی صارف نے جے ڈی وینس کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ امریکی نائب صدر کو کوئٹہ کے کاکر ہوٹل میں مشہور انڈا پراٹھا کھاتے ہوئے دیکھا گیا۔

سید زین رضا نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی معروف صحافی سہیل وڑائچ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے دلچسپ انداز میں سوال اٹھایا کہ گورا رنگ، سنہرے بال، اوپر سے امریکا میں صدارت کے اگلے امیدوار۔ جوانی میں عشق تو خوب کیا ہوگا؟

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ پاکستان پہنچتے ہی جے ڈی وینس کا موبائل پی ٹی اے اپرووڈ نا ہونے کی وجہ سے بند ہو گیا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے جے ڈی وینس کی تصویر ندا یاسر کے ساتھ شیئر کر دی اور لکھا کہ امریکی نائب صدر پاکستان آمد کے ساتھ ہی ندا یاسر کو انٹرویو دینے پہنچ گئے۔

افی نامی صارف نے کہا کہ پاکستان کے دورے کے دوران امریکی نائب صدر نے جیلا آئل فیلڈز کا تفصیلی دورہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حوالے سے دلچسپ میمز وائرل ہوئی تھیں جن میں انہیں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی وفد کو چائے پیش کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

صارفین نے طنزاً لکھا کہ مودی کو آخرکار اسلام آباد میں ویٹر کا درجہ مل گیا اب وہ ڈونلڈ ٹرمپ، ایران اور عاصم منیر کو چائے پیش کریں گے۔ اور کئی صارفین نے کہا کہ ’بھارت کی نئی خارجہ پالیسی ایک قوم، ایک ویٹر‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے: شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ