پاکستان جونیئر لیگ انتقامی سیاست کی نذر ہوگئی،رمیز راجہ

اتوار 1 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ انتقامی سیاست کی نذر ہوگئی۔

پاکستان جونیئر لیگ ختم کرنے کے فیصلے پر رمیز راجہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ سابق چیئر مین پی سی بی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں امریکا کے سابق باسکٹ بال پلیئر میجک جانسن کے الفاظ شیئر کردیے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ “تمام بچوں کو ذرا سی مدد اور امید کی ضرورت ہوتی ہے۔ ساتھ ہی انہیں کسی ایسے شخص کی ضرورت ہوتی ہے جو ان پر بھروسہ کرے”

انہوں نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ انتقامی سیاست کی نذر ہوگئی اور اسے ختم کردیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ حالانکہ پی جے ایل کے 7 بچوں نے پی ایس ایل 8 کی ایمرجنگ کیٹیگری میں جگہ بنائی اور ان میں سے 3 پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کے ریزرو کھلاڑیوں میں ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی نے ریجنل، ڈسٹرکٹ اور ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال کرنے اور پاکستان جونیئر لیگ کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی ایئربیس پر پاکستانی جے ایف 17 طیاروں کو نشانہ بنانے کی خبر فیک نیوز، دعویٰ بے بنیاد نکلا

سعودی عرب کے دفاع سے متعلق آئی ایس پی آر کا بیان پوری قوم کی ترجمانی ہے، تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

اے آئی یورپی معیشت کی پیداوار بڑھا سکتی ہے مگر معاشی عدم مساوات کا خطرہ بھی ہے، آئی ایم ایف

امریکی یونیورسٹی نے مولانا طارق جمیل کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا

کھانے کی سجاوٹ کے لیے چیونٹیاں استعمال کرنا مہنگا پڑگیا، ریسٹورنٹ مالک کو لاکھوں روپے جرمانہ

ویڈیو

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

سہیل آفریدی کا لاہور کا دورہ ناکام ترین رہا، جماعت اسلامی احتجاج کرنا چاہتی ہے تو آبنائے ہرمز یا باب المندب جائے، حنا پرویز بٹ

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں