امن کے لیے پاکستان کی کامیاب سفارتکاری، عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت میں شدید ردعمل

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی مؤثر اور شاندار سفارتکاری کے باعث عالمی سطح پر ملک کی پذیرائی میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ بھارت میں اس پیشرفت پر شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے اور صفِ ماتم بچھ گئی ہے۔

پاکستان کی ثالثی سے امن کی جیت پر بھارتی میڈیا شدید تذبذب، مایوسی اور حیرت کا شکار ہے، جبکہ گودی میڈیا اس صورتحال پر سیخ پا نظر آتا ہے۔

سنگاپور کے معروف جریدے دی اسٹریٹ ٹائمز نے بھی بھارت میں مودی حکومت کی پسپائی پر ہونے والی کڑی تنقید کو آشکار کیا ہے۔

بھارتی سیاستدان اور مصنف سنجے جاہ نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار ناکامی کا شکار ہو چکی ہے، جبکہ پاکستان دنیا کو تباہ کن خطرات سے نکالنے میں کامیاب رہا ہے۔

اسی طرح بھارتی سیاستدان ششی تھرور کے مطابق پاکستان اب مرکزی حیثیت اختیار کرتے ہوئے دنیا کے لیے نیٹ سیکیورٹی پرووائیڈر بن چکا ہے۔

بھارتی دفاعی تجزیہ کار یشپال سنگھ نے دعویٰ کیاکہ امریکا اور ایران کے وفود اسلام آباد آئیں گے اور پاکستان ان کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرے گا۔

بھارتی جریدے ہندوستان ٹائمز سمیت دیگر میڈیا چینلز نے بھی نام نہاد وشو گرو کے دعویدار مودی حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی اور دیگر سیاسی شخصیات نے مودی کی سفارتکاری کو نمائشی، کمزور اور ناکام قرار دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق تصویری نمائش اور کھوکھلے دعوؤں پر مبنی نام نہاد وشو گرو بھارت انتہاپسندانہ پالیسیوں کے باعث عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فوجی جوان محض تنخواہ کے لیے جان نہیں دیتے، شہدا کی قربانی کو تنخواہ سے جوڑنا غیرمنصفانہ ہے، خواجہ آصف

پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی اور سائبر سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

شہد کی مکھیوں کے چھتے سے متاثر جدید سولر پینل ڈیزائن تیار، بجلی کی پیداوار میں اضافے کا دعویٰ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم