عمران خان نے نظر انداز کیا مگر پی ٹی آئی کا خاموش رکن ہوں، سردار یار محمد رند

پیر 5 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند نے کہا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا بڑا مشکل دن تھا۔ ہم نے کبھی جمہوریت کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ ’سرکاری ہوں یا دفاعی تنصیبات نقصان پہنچانے کی مذمت کرتا ہوں۔ نومئی کا واقعہ منظم سازش کا حصہ ہے۔‘

سردار یار محمد رند نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد عمران خان نے انہیں محکمہ توانائی کے لیے معاون خصوصی بنایا لیکن خان صاحب تمام فیصلوں میں مجھے نظر انداز کرتے رہے۔ اس بات پر میں نے اپنا استعفٰی انہیں بھیج دیا تھا۔

سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ عمران خان نے براہ راست اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو خط لکھا کہ سردار یار محمد رند کو پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے ہٹادیا جائے۔ ’ہم پی ٹی آئی کے خاموش ممبر ہیں۔ الیکشن آنے والے مستقبل کے حوالے سے رفقاء کے ساتھ مشاورت کریں گے۔‘

سردار یار محمد رند کے مطابق دو ماہ قبل ان کے بیٹے پر ریموٹ کنٹرول بم سے قاتلانہ حملہ ہوا جس میں ایک محافظ ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوئے۔  واقعہ میں ملوث عناصر کی نشاندہی کے باوجود ذمہ دار افراد آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔

’معلوم ہوں ہوتا ہے جیسے ملزمان کو صوبائی حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔ صورتحال تو یہ ہے کہ ملزمان کچھی اور کوئٹہ میں مسلح گارڈز کے ہمراہ دندناتے پھر رہے ہیں۔‘

سردار یار محمد رند نے کہا کہ گزشتہ سال اپوزیشن کو 1 ارب 86 کروڑ روپے کی اسکیمیں دی گئی ہیں۔ ان کے مطابق ان کے سیاسی مخالفین جب بھی اقتدار میں آتے ہیں انہیں نوازا جاتا ہے۔ آنے والے صوبائی بجٹ میں بھی مخالفین کو نوازا جائے گا اوروہ اپنے حلقے میں نئی اسکیموں سے محروم رہیں گے۔

’یہ کہاں کا انصاف ہے۔ حکومت نے حالیہ دنوں میں میرے سیاسی مخالفین کو 7 کروڑ 75 لاکھ روپے اسپیشل گرانٹ جاری کی ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشال خان کو کیسے مرد پسند نہیں، اداکارہ کا نجی زندگی کے بارے میں اہم بیان

نئے صوبوں کے قیام سے متعلق فضل الرحمان کے مؤقف پر ناقدین کی سخت تنقید، ماضی یاد دلا دیا

بنوں میں قاری راشد کے قتل کا الزام پولیس امن کمیٹی پر، لواحقین کا تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

عاطف اسلم کا 18 سال بعد نیا البم ’صبح آئے نہ‘ ریلیز، کراچی میں اسپاٹیفائی کے زیراہتمام جشن

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟