بابر اعظم نے پی ایس ایل میں تاریخی سنگ میل عبور کر لیا

ہفتہ 11 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 11) میں لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران ایک اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل سیزن 11، پشاور زلمی کا لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 174رنز کا ہدف

ہفتے کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے اس میچ میں بابر اعظم نے 40 گیندوں پر 43 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ اس کارکردگی کے ساتھ وہ پی ایس ایل کی تاریخ میں 4,000 رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

بابر اعظم نے یہ سنگِ میل اپنے 105ویں میچ میں حاصل کیا جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 127.92 رہا ہے۔

مزید پڑھیے: پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 159رنز سے شکست دے دی

ان کے ریکارڈ میں 37 نصف سینچریاں اور 2 سنچریاں بھی شامل ہیں جو ان کی مستقل مزاجی کو ظاہر کرتی ہیں۔

دیگر نمایاں بیٹرز

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں بابر اعظم 4004* رنز، فخر زمان 3018 رنز، محمد رضوان 2853 رنز، ریلی روسو 2366 رنز اور شعیب ملک 2350 رنز شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی