گزشتہ سیزن میں پی ایس ایل ادھوری چھوڑنے کے سوال پر کوشل مینڈس کی خاموشی، میڈیا مینیجر کی مداخلت

ہفتہ 11 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور زلمی کے اسٹار بیٹر کوشل مینڈس اس وقت مشکل صورتحال کا شکار ہو گئے جب ایک پریس کانفرنس کے دوران ان سے گزشتہ برس پی ایس ایل 10 کو ادھورا چھوڑ کر بھارتی لیگ (آئی پی ایل) میں شمولیت اختیار کرنے کے حوالے سے تیکھا سوال پوچھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: میں ویرات کوہلی کو مبارک باد کیوں دوں؟، کوشل مینڈس کے جواب نے 1.486 بلین لوگوں کے جذبات کو مجروح کیا

کراچی میں لاہور قلندرز کے خلاف شاندار فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن کھلاڑی  سے پوچھا گیا کہ انہوں نے پی ایس ایل کا گزشتہ سیزن ادھورا کیوں چھوڑا تھا؟ اس سوال پر مکمل طور پر خاموش نظر آئے۔

کوشل مینڈس گزشتہ سال پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے تھے، تاہم وہ مبینہ سیکیورٹی خدشات کا عذر بنا کر ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز چھوڑ کر گجرات ٹائٹنز کا حصہ بننے کے لیے بھارت روانہ ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل سیزن 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 65 رنز سے شکست دے دی

پریس کانفرنس کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ کیا انہیں اپنے اس فیصلے پر کوئی پچھتاوا ہے؟ خاص طور پر اس تناظر میں کہ رواں برس پی ایس ایل کے تمام انتظامات بہترین رہے ہیں اور وہ خود اس بار کسی آئی پی ایل فرنچائز کا حصہ بھی نہیں ہیں۔

اس سوال پر 31 سالہ وکٹ کیپر بیٹر نے کوئی جواب نہیں دیا اور خاموشی اختیار کر لی، جس کے بعد پشاور زلمی کے میڈیا مینیجر نے مداخلت کرتے ہوئے صحافیوں سے درخواست کی کہ سوالات کو صرف آج کے میچ تک محدود رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل آکشن مکمل ہونے کے بعد تمام 8 ٹیموں پر ایک نظر

واضح رہے کہ گزشتہ سیزن میں مینڈس نے کوئٹہ کے لیے 5 میچوں میں 143 رنز بنائے تھے، تاہم ان کے اچانک چلے جانے سے ٹیم کو مڈل آرڈر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جس کے بعد انہیں آئی پی ایل میں جوش بٹلر کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘