لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل، حالت تشویشناک

ہفتہ 11 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی لیجنڈری پلے بیک سنگر آشا بھوسلے کو اچانک طبیعت بگڑنے اور مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث ممبئی کے بریف کینڈی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 92 سالہ گلوکارہ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور وہ اس وقت اسپتال کے ایمرجنسی میڈیکل سروسز یونٹ میں زیرِ علاج ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ہفتے کے روز آشا بھوسلے کو اچانک سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ نازیہ حسن، جس نے بھارتیوں کو اپنا دیوانہ بنائے رکھا

ڈاکٹر پریت سامدانی نے ان کے اسپتال میں داخل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس وقت ایمرجنسی یونٹ میں ڈاکٹروں کی زیرِ نگرانی ہیں، تاہم انہوں نے ان کی صحت کے حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BollywoodNow (@bollywoodnow)

آشا بھوسلے کے اہل خانہ کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے، لیکن اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی حالت نازک ہے۔

 8 ستمبر 1933 کو پیدا ہونے والی آشا بھوسلے بھارتی سینما کی سب سے زیادہ بااثر اور ورسٹائل گلوکارہ سمجھی جاتی ہیں۔ انہوں نے ’کجرا محبت والا‘، ’رادھا کیسے نہ جلے‘ اور ’لے گئی‘ جیسے بے شمار لازوال گیتوں کو اپنی آواز سے سجایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لتا منگیشکر کی خواہش کے باوجود استاد سلامت علی خان سے شادی کیوں نہ ہوسکی؟

آشا بھوسلے کی علالت کی خبر منظر عام پر آتے ہی بالی ووڈ شخصیات اور دنیا بھر میں موجود ان کے لاکھوں مداحوں کی جانب سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ وہ لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی چھوٹی بہن ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ کے بعد پہلی بار امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل

شاہد آفریدی نے اسلام آباد مذاکرات کو خطے میں امن کے لیے خوش آئند قرار دے دیا

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن

بین الاقوامی پرواز میں بچے کی پیدائش، شہریت اور قانونی شناخت پر نئی بحث کا آغاز

گزشتہ سیزن میں پی ایس ایل ادھوری چھوڑنے کے سوال پر کوشل مینڈس کی خاموشی، میڈیا مینیجر کی مداخلت

ویڈیو

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

ایران، امریکا کو ایک جگہ بٹھانا بڑی کامیابی ہے، پاکستان دنیا کو کشیدگی سے بچانے کی راہ پر گامزن ہے، جرمن صحافی اسٹیفن شوارزکوف

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور