نیوزی لینڈ میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں، ہزاروں افراد کی نقل مکانی، ریڈ الرٹ جاری

اتوار 12 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ کا شمالی جزیرہ شدید نوعیت کے سمندری طوفان ‘ویانو’ کی زد میں آگیا ہے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور ہزاروں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا ہے۔

اتوار کے روز آنے والے اس طاقتور طوفان نے ساحلی علاقوں میں تباہی مچادی ہے، جبکہ حکام نے خبردار کیا ہے کہ دن گزرنے کے ساتھ ساتھ موسمی حالات مزید سنگین ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ میں سمندری طوفان کی دستک، شمالی جزیرے سے بڑے پیمانے پر انخلا کے احکامات

قومی محکمہ موسمیات ‘میٹ سروس’ کے مطابق طوفان کے زمین سے ٹکرانے سے قبل ہی 130 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار کی تباہ کن ہواؤں، موسلا دھار بارش اور سمندر میں بلند ہوتی لہروں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ بعض علاقوں میں ہوا کے طوفان کی رفتار 150 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

طوفان کے باعث اب تک 5 ہزار سے زائد گھروں کی بجلی منقطع ہو چکی ہے، تاہم امدادی ٹیمیں 2 ہزار کے قریب صارفین کی بجلی بحال کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

حالات کی سنگینی کے پیشِ نظر نیوزی لینڈ کی دفاعی افواج کو بھاری مشینری کے ساتھ امدادی کاموں کے لیے طلب کر لیا گیا ہے جو متاثرہ علاقوں سے لوگوں کے انخلاء میں انتظامیہ کی مدد کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان ملٹن فلوریڈا سے ٹکرا گیا، 16 افراد ہلاک سیکڑوں زخمی

حکومت نے کئی علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے اور ‘ریڈ الرٹ’ جاری کیا ہے، جو صرف انتہائی شدید ترین موسمی حالات میں جاری کیا جاتا ہے۔ وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن نے شہریوں کو پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ وہ اس بڑے قدرتی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

وزیر برائے ایمرجنسی مینجمنٹ مارک مچل کا کہنا ہے کہ اگرچہ ملک کا سب سے بڑا شہر آکلینڈ طوفان کے براہ راست مرکز سے بچ گیا ہے، لیکن ساحلی علاقوں میں سمندری لہروں کے باعث سیلابی صورتحال کا سنگین خطرہ موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وانگاری شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ یہ طوفان 2023 میں آنے والے تباہ کن ‘گیبریل’ طوفان کی یاد تازہ کر رہا ہے جس نے نیوزی لینڈ میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی