نیوزی لینڈ میں سمندری طوفان کی دستک، شمالی جزیرے سے بڑے پیمانے پر انخلا کے احکامات

ہفتہ 11 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے کی جانب طاقتور سمندری طوفان ‘وایانو’ کی تیزی سے پیش قدمی کے باعث حکام نے ہفتے کے روز ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ یہ طوفان اتوار کو ملک کے شمالی حصوں سے ٹکرائے گا، جس کے نتیجے میں موسلا دھار بارشوں اور 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تباہ کن ہواؤں کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں آنے والے سمندری طوفان اور دل کی بیماریوں کے درمیان کیا تعلق ہے؟ تحقیق میں ہوشربا انکشاف

نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے اور گنجان آباد شہر آکلینڈ میں سیلاب کی تنبیہ جاری کر دی گئی ہے۔ ماہرینِ موسمیات کے مطابق 11 اپریل کی رات سے 12 اپریل کی دوپہر تک آکلینڈ میں 110 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی جا سکتی ہے، جو شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔

طوفان کے پیشِ نظر ‘وہاکاتانے’ کے مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے شہریوں کو فوری طور پر علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے، مقامی کونسل نے پیغام جاری کیا ہے کہ شہری کم از کم دو روز تک گھروں سے دور رہنے کی منصوبہ بندی کریں، کیونکہ ساحلی علاقوں میں 13 میٹر بلند لہریں اٹھنے، مٹی کے تودے گرنے اور سمندر کی سطح بلند ہونے کا شدید خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیبیا میں سمندری طوفان کے باعث ہزاروں افراد کی ہلاکت کا خدشہ

وہاکاتانے کے جنوب میں واقع ‘ہاکس بے’ کے ساحلی مقامات پر بھی ہفتے کی دوپہر سے گھروں اور عوامی جگہوں کو خالی کرانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ طوفان بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ طوفان کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پہلے سے تیاری مکمل کر لیں، نالیوں کی صفائی کو یقینی بنائیں اور بجلی کی ممکنہ بندش کے لیے تیار رہیں۔

وزیر اعظم نے شہریوں کو ایک دوسرے کا خیال رکھنے اور حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!