پی آئی اے آئندہ ڈھائی سال کے دوران اپنے فلیٹ میں کتنے طیارے شامل کرے گی؟

اتوار 12 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے نئے مالک عارف حبیب کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ ڈھائی سال میں ایئرلائن کے بیڑے میں 30 سے زائد طیارے شامل کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے حکومت سے جیٹ فیول کی قیمتوں میں ریلیف کی درخواست بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 6 سال بعد پی آئی اے کا لندن کا فضائی آپریشن بحال،برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کیا پیغام دیا؟

انہوں نے اتوار کے روز ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ مارکیٹ میں تقریباً 20 طیاروں کی فوری دستیابی کے لیے کوشاں ہیں جن میں سے 10 طیارے 2026 میں اور 10 مزید 2027 میں شامل کیے جانے کی توقع ہے جبکہ دسمبر 2028 تک مزید 16 طیارے بھی بیڑے کا حصہ بنانے کا منصوبہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کے پاس اس توسیع کے لیے ضروری وسائل موجود ہیں جس سے پی آئی اے کی کارکردگی بہتر اور آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیے: 6 سال بعد پی آئی اے کا لندن کا فضائی آپریشن بحال، فرسٹ آفیسر فرح حسین کی لندن سے لاہور تاریخی پرواز

دوسری جانب پی آئی اے کو حالیہ مہینوں میں جیٹ فیول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور خطے میں کشیدہ صورتحال کے باعث پروازوں میں کمی اور معطلی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیول کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس سے ایئرلائن کے آپریشنز مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: جیٹ فیول میں اضافے کیساتھ ہی پی آئی اے کے کرایوں میں اضافہ

عارف حبیب نے کہا کہ حکومت نے اس مسئلے کے حل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے اور امید ہے کہ جلد ریلیف فراہم کیا جائے گا تاکہ ایئرلائن کو مالی دباؤ سے نکالا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں