اسلام آباد پولیس کا شہر میں بڑے پیمانے پر گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشن، مشکوک افراد کی چیکنگ

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر شہر کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز جاری ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ تھانہ سیکریٹریٹ، گولڑہ، انڈسٹریل ایریا، ہمک، بنی گالہ، ترنول اور کھنہ کے علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے گئے، جو زونل ایس پیز کی زیر نگرانی انجام دیے گئے۔ ان کارروائیوں میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی بڑے پیمانے پر گرینڈ سرچ آپریشنز، مشکوک عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کو نشانہ بنایا گیا

پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز کے دوران 701 افراد اور 262 گھرانوں کی چیکنگ کی گئی، جبکہ 83 دکانوں اور 48 ہوٹلوں کی تلاشی لی گئی۔ اس کے علاوہ 251 موٹر سائیکلوں اور 117 گاڑیوں کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔

کارروائیوں کے دوران 27 مشکوک افراد اور 23 موٹر سائیکلوں کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مؤثر نگرانی کے لیے خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، جبکہ تمام پٹرولنگ یونٹس اور خصوصی اسکواڈ شہر بھر میں مسلسل گشت کر رہے ہیں۔ سینیئر افسران بھی فیلڈ میں موجود ہیں اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: غیر ملکی وفود کی آمد، اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری

اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ چیکنگ کے دوران پولیس سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں، تاکہ شہر میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اداکارہ مومنہ اقبال ہراسگی کیس: این سی سی آئی اے نے لیگی رکن اسمبلی کو اہلیہ سمیت طلب کرلیا

اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مسلمانوں پر ادائیگی حج اور قربانی کرنے پر پابندی عائد

اویس لغاری سے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

گوگل نے اسمارٹ عینکیں متعارف کرا دیں، جیمنائی بھی اپڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی وفد کی ملاقات، پاک چین دوستی کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

ویڈیو

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا