غیر ملکی وفود کی آمد، اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری

اتوار 12 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں بین الاقوامی وفود کی آمد اور ان کی نقل و حرکت کے پیشِ نظر اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے ایک اہم ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے، جس کا مقصد سکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کے درمیان توازن برقرار رکھنا ہے۔

ترجمان  اسلام آباد پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں غیر ملکی وفود کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سکیورٹی پروٹوکول کے تحت وقفے وقفے سے ٹریفک کی آمد و رفت کو محدود کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد مذاکرات: بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر،ایک نشست میں معاہدہ ممکن نہیں، رابطے جاری رہیں گے، تہران

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وفود کی بحفاظت منتقلی کے لیے مختلف اوقات میں کلب روڈ، مری روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک کو عارضی طور پر روکا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ ریڈ زون کی سکیورٹی کو مزید سخت کرتے ہوئے تمام داخلی و خارجی راستے تاحال بند رکھے گئے ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی زحمت اور سفر میں تاخیر سے بچنے کے لیے غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ’دیکھا جائے گا کہ صورتحال کس طرف جاتی ہے‘، ڈونلڈ ٹرمپ کا اسلام آباد مذاکرات پر تبصرہ

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سڑکوں پر موجود ڈائیورشنز کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور ڈیوٹی پر مامور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں۔

مزید برآں، شہریوں کی سہولت کے لیے اسلام آباد پولیس نے اپنے سوشل میڈیا پیجز اور آفیشل واٹس ایپ چینل کو فعال کر دیا ہے جہاں سے لمحہ بہ لمحہ ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال معلوم کی جا سکتی ہے۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ یہ تمام اقدامات معزز مہمانوں کی حفاظت اور شہر کے امن و امان کے لیے کیے گئے ہیں، لہٰذا شہری گھر سے نکلنے سے پہلے روٹ پلاننگ کو ٹریفک اپ ڈیٹس کے مطابق ترتیب دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم