عراق جانے والے زائرین کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ، وزیر داخلہ نے ہدایت جاری کردی

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی سے عراق کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس اقدام سے عراق جانے والے ہزاروں زائرین کو سستا اور آرام دہ سفری متبادل میسر آئے گا۔

یہ ہدایات انہوں نے گزشتہ روز پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کے دورے اور وہاں منعقدہ ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل کوسٹ گارڈز میجر جنرل جواد ریاض نے وفاقی وزیر کا خیر مقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، ایران اور عراق کا زائرین کی سہولت کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق

شہداء کو خراجِ عقیدت اور یادگار پر حاضری وزیر داخلہ نے ہیڈ کوارٹر میں قائم یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

 انہوں نے کوسٹل ایریاز کی حفاظت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کو زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

آپریشنل بریفنگ: 8 ارب کی منشیات ضبط اجلاس کے دوران وفاقی وزیر کو پاکستان کوسٹ گارڈز کی پیشہ ورانہ تربیت، آپریشنل تیاریوں اور پسنی سیف سٹی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا اعلان

بریفنگ میں انکشاف کیا گیا کہ فورس نے گزشتہ ایک سال کے دوران مؤثر کارروائیوں کے ذریعے 14 ہزار کلوگرام منشیات ضبط کی، جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 8 ارب روپے سے زائد ہے۔

محسن نقوی نے فورس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ سمگلنگ مافیا کی سرکوبی کے لیے تمام تر توانائیاں صرف کی جائیں۔

کوسٹ گارڈز کی مضبوطی کا عزم وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز زمین اور سمندر میں یکساں مہارت کے ساتھ فرائض انجام دینے والی اہم فورس ہے، جس کا کردار زمانہِ امن اور جنگ دونوں میں کلیدی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل فیری سروس کے لیے کمپنی کو لائسنس جاری، سروس کا آغاز کہاں سے ہو گا؟

انہوں نے یقین دلایا کہ فورس کو مزید فعال بنانے کے لیے درکار تمام وسائل اور جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ اجلاس کے اختتام پر شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستانی شوبز کے لیجنڈ اداکار خالد نظامی انتقال کرگئے

چین اور پاکستان نے ایران کو اسلحہ فراہم نہیں کیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام مسترد کردیا

اداکار محمد احمد کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے بعد عطا اللہ تارڑ کی نوجوان فنکاروں کے لیے مینٹورشپ پروگرام کی تجویز

آزاد کشمیر اسمبلی میں ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن کے قیام کی قرارداد منظور

پاکستان نے چین کا 1.4 ارب ڈالر قرض واپس کردیا، چند ہفتوں میں دوبارہ فنانسنگ متوقع

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین