سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو جیل سے نہ گھبرانے اور ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بیرونِ ملک پاکستانی برادری نہایت بہادر ہے اور قیادت کو بھی اسی جرات کا مظاہرہ کرنا چاہیے، اڈیالہ جیل کے باہر آنے والوں کو پارٹی عہدے ملنے چاہییں۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان نے 10 ہزار پی ٹی آئی کارکنان کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دیدی
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ یہاں موجود افراد نے ہر مشکل صورتحال میں ہمت دکھائی، حتیٰ کہ ایک خاتون کو گرفتاری سے بھی چھڑایا گیا، تاہم بعد ازاں انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔ اس کے باوجود لوگوں کے حوصلے بلند رہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی بہت بہادر ہے اور وہ چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت بھی اسی طرح جرات کا مظاہرہ کرے اور گرفتاری یا جیل سے خوفزدہ نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ دلیر ہیں، گرفتاری کے وارنٹ کے باوجود کارکنان ڈٹے ہوئے ہیں اور قیادت کو بھی حوصلہ رکھنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کی پھر کسی کو اجازت نہ ملی، فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، علیمہ خان
بیان میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کارکنان ہر حال میں اپنی جماعت کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور دباؤ کے باوجود پیچھے نہیں ہٹیں گے.
انہوں نے کہا کہ پارٹی عہدوں کے لیے قیادت ہے لیکن عمران خان کے لیے نہیں ہے، اڈیالہ کے باہر آنے والوں کو عہدے دینے چاہیے۔













