مختارِ عام کے اختیارات محدود، عدالتِ عظمیٰ نے اہم اصول طے کردیے

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں اٹارنی یعنی مختارِ عام کی جانب سے اپنے بیٹوں کو زمین کی منتقلی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

اس ضمن میں تحریری فیصلہ سپریم کورٹ کے جسٹس بلال حسن نے جاری کیا۔

عدالتِ عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ مختار نامہ رکھنے والا کوئی بھی شخص اصل مالک کی اجازت کے بغیر جائیداد اپنے رشتہ داروں کے نام منتقل نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: باپ کے قتل میں ملوث مجرم کی سزائے موت برقرار، سپریم کورٹ نے اپیل مسترد کر دی

فیصلے میں کہا گیا کہ اگر اٹارنی کسی کو جائیداد دینا چاہے تو اسے پہلے مالک سے باقاعدہ تحریری اجازت لینا ہوگی۔

سپریم کورٹ نے مزید قرار دیا کہ جائیداد کی منتقلی سے قبل اٹارنی پر لازم ہے کہ وہ مالک کو سودے کی تمام تفصیلات سے آگاہ کرے، جبکہ محض چیک کے ذریعے رقم کی ادائیگی جائیداد کی فروخت کا حتمی ثبوت نہیں سمجھی جا سکتی۔

کیس کی تفصیلات کے مطابق جواب دہندہ فرحت اقبال کو اپنے والد سے چشتیاں میں زمین وراثت میں ملی تھی۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: جام مہتاب حملہ کیس میں سابق رکن اسمبلی اور بیٹے کی عبوری ضمانت منظور

بعد ازاں انہوں نے اپنی زمین کی دیکھ بھال کے لیے ایک قریبی رشتہ دار کو مختارِ عام مقرر کیا۔

تاہم مذکورہ اٹارنی نے مالک کی اجازت کے بغیر ہی وہ زمین اپنے بیٹوں کے نام منتقل کر دی، جسے عدالت نے کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی نشاندہی کی کہ اس کیس میں خاتون نے اٹارنی کو زمین اپنے بیٹوں کے نام منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی تھی، لہٰذا یہ عمل قانون کے منافی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ امن منصوبے پر مثبت پیشرفت کا خیرمقدم، پاکستان کا مکمل عملدرآمد پر زور

ای چالان کے نام پر سائبر فراڈ، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو خبردار کردیا

کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی، پاکستان کو درپیش بڑا دہشتگرد چیلنج

جی ایچ کیو میں پی ایل اے کی 99ویں سالگرہ کی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاک چین دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

اسلام آباد میں ’زیرو وائلیشن ڈے‘ مہم، سری نگر ہائی وے پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن کا حکم

ویڈیو

جی ایچ کیو میں پی ایل اے کی 99ویں سالگرہ کی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاک چین دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

براڈ پیک سانحہ: 3 غیر ملکی کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 7 کی تلاش جاری

نوجوان عالمی امن اور مکالمے کے سفیر بنیں، اقوام متحدہ میں پاکستان کا پیغام

کالم / تجزیہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟