پاکستان سمیت 4 برادر اسلامی ممالک کے سفارتی حکام کا اجلاس، مشترکہ حکمت عملی پر غور

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے سینیئر حکام کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں باہمی تعاون اور آئندہ وزرائے خارجہ اجلاس کی تیاریوں پر غور کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق منگل منعقدہ اس اجلاس میں چاروں برادر ممالک کے وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے درمیان مشترکہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

مذکورہ اجلاس 29 مارچ 2026 کو ہونے والے وزرائے خارجہ کے مشاورتی اجلاس کے تسلسل میں منعقد کیا گیا۔

پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ و ترجمان دفتر خارجہ سفیر طاہر اندرابی نے کی، جبکہ ترکیہ، مصر اور سعودی عرب کے وفود کی سربراہی بالترتیب نائب وزیر خارجہ سفیر موسیٰ کولاکلی قایا، نائب وزیر خارجہ سفیر نذیہ النجاری اور سعودی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل شہزادہ ڈاکٹر عبداللہ بن خالد بن سعود الکبیر السعود نے کی۔

مزید پڑھیں: دفتر خارجہ کی ارومچی میں پاک افغان ورکنگ لیول مذاکرات کی تصدیق

اجلاس میں ہونے والی مشاورت کو 17 اپریل کو ترکیہ کے شہر انطالیہ میں منعقد ہونے والے وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، جو انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر منعقد ہوگا۔

اجلاس کے دوران سینیئر حکام نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے بھی ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں