اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن  کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں خطے کی صورتحال اور امن کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی سفارتکاری میں پاکستان کا ڈنکا بج گیا، وزیرخارجہ اسحاق ڈار دنیا کے مقبول ترین لیڈر قرار

دفتر خارجہ کے مطابق یواین سیکریٹری جنرل نے اسلام آباد میں مذاکرات کے انعقاد میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی کوششوں کی تعریف کی۔

سیکریٹری جنرل نے اس موقع پر اس بات کا بھی اظہار کیا کہ اقوام متحدہ پاکستان کی امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی یورپی یونین خارجہ امور کی نمائندے سے ٹیلی فونک گفتگو، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے گفتگو کے دوران پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک خطے میں امن اور استحکام کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کو فروغ دیتا رہے گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق یہ رابطہ خطے میں جاری سفارتی کوششوں اور امن کے فروغ کے تناظر میں اہم پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں