وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے اہم سفارتی دورے پر روانہ ہوگئے

بدھ 15 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے اہم سفارتی دورے پر روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم 15 سے 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سرکاری دورہ  کریں گے، جہاں وہ دوطرفہ تعاون، علاقائی سلامتی اور عالمی سفارتی فورمز میں پاکستان کا مؤقف اجاگر کریں گے۔

سعودی عرب اور قطر کے دورے دوطرفہ نوعیت کے ہوں گے، جن کے دوران وزیراعظم دونوں ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں جاری دوطرفہ تعاون، باہمی تعلقات کے فروغ کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے درمیان مشترکہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم ترکیہ کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔ فورم کے دوران وزیراعظم دیگر عالمی رہنماؤں کے ہمراہ لیڈرز پینل میں شرکت کریں گے اور عالمی فورم پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

فورم کے موقع پر وزیراعظم کی رجب طیب ایردوان سمیت دیگر اہم عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتوں کی بھی توقع ہے۔

اس فورم میں پاکستان کی شرکت عالمی سطح پر تعمیری سفارت کاری، کثیرالجہتی تعاون اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ اہم عالمی امور پر بامقصد روابط کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان سمیت 4 برادر اسلامی ممالک کے سفارتی حکام کا اجلاس، مشترکہ حکمت عملی پر غور

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی وفد میں شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp