ڈھاکا میں ہونے والی چوتھی میڈ اِن پاکستان نمائش کے لیے بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا، شہریار تاج

بدھ 15 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزی بیشن انڈسٹری کے بانی چیئرمین محمد خورشید برلاس نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے سیکرٹری شہریار تاج سے ملاقات کی، جس میں ڈھاکا، بنگلہ دیش میں ہونے والی چوتھی میڈ اِن پاکستان ایگزیبیشن اینڈ بزنس کانفرنس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خورشید برلاس نے بتایا کہ یہ نمائش 22 سے 26 ستمبر 2026 کو انٹرنیشنل کنونشن سٹی بسوندھرا آئی سی سی بی ڈھاکا میں منعقد ہوگی، جس میں ٹیکسٹائل، فوڈ پراڈکٹس، برقی آلات، کچن کا سامان، صارفین کی مصنوعات، جوتے، گھریلو سامان، فرنیچر، جواہرات و زیورات، ماربل و شیشہ، کھیلوں کا سامان، خدمات، فیشن و فیبرکس، سیاحت و مہمان نوازی، مشینری، پینٹ و کیمیکل اور دیگر شعبوں کی کمپنیز حصہ لیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا کا ڈھاکا میں مغلیہ دور کی تاریخی مسجد کی بحالی کے لیے 2 لاکھ 35 ہزار ڈالر گرانٹ کا اعلان

شہریار تاج نے پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزی بیشن انڈسٹری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی نمائشیں ملکی معیشت کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے اور پاکستانی مصنوعات کی عالمی سطح پر تشہیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ موجود ہے اور انہیں وہاں پسند کیا جاتا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ڈھاکا میں ہونے والی چوتھی میڈ اِن پاکستان ایگزیبیشن کے لیے بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔

ملاقات کے اختتام پر خورشید برلاس نے سیکرٹری ٹڈاپ شہریار تاج کو ایونٹ کا باضابطہ دعوت نامہ بھی پیش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران لبنان میں اپنی پراکسیز کو فوری روکے ورنہ سخت جواب دیں گے، صدر ٹرمپ کی وارننگ

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

ویڈیو

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟