شمالی کوریا کی جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ، اقوام متحدہ پریشان

بدھ 15 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جوہری ہتھیار تیار کرنے کی صلاحیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو عالمی سلامتی کے لیے باعث تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کا بحری جنگی جہاز سے کروز اور اینٹی شپ میزائلوں کا تجربہ

اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی نے سیول کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے یونگ بیون نیوکلیئر ری ایکٹر کی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی گئی ہے جو جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی صلاحیت میں اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔

جنوبی کوریا کی انٹیلی جنس ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا یورینیم افزودگی کی متعدد تنصیبات چلا رہا ہے جو ایٹمی وارہیڈز بنانے کا ایک اہم مرحلہ ہے۔ ان میں یونگ بیون کا مرکز بھی شامل ہے جسے ماضی میں مذاکرات کے بعد بند کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا، تاہم سنہ 2021 میں اسے دوبارہ فعال کر دیا گیا۔

رافیل گروسی کے مطابق آئی اے ای اے نے یونگ بیون میں ری پروسیسنگ یونٹ اور لائٹ واٹر ری ایکٹر کی سرگرمیوں میں بھی اضافہ دیکھا ہے جبکہ دیگر تنصیبات کی فعالیت بھی سامنے آئی ہے۔

مزید پڑھیے: عالمی حالات سے سبق: شمالی کوریا کا ایٹمی قوت مزید بڑھانے کا عزم

ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام شواہد اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ شمالی کوریا کی جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت میں سنجیدہ حد تک اضافہ ہو رہا ہے جس کا تخمینہ درجنوں وارہیڈز تک لگایا جا رہا ہے۔

شمالی کوریا نے سنہ 2006 میں اپنا پہلا جوہری تجربہ کیا تھا اور اس کے بعد سے وہ اقوام متحدہ کی سخت پابندیوں کی زد میں ہے۔ حکومت واضح کر چکی ہے کہ وہ اپنے جوہری ہتھیار ترک نہیں کرے گی جبکہ سنہ 2009 سے آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کو بھی ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔

گروسی نے مزید بتایا کہ ایک نئی تنصیب کی تعمیر بھی نوٹ کی گئی ہے جو یونگ بیون کی افزودگی سہولت سے مشابہت رکھتی ہے تاہم زمینی رسائی نہ ہونے کے باعث پیداوار میں اضافے کا درست اندازہ لگانا مشکل ہے۔ اس کے باوجود بیرونی شواہد کی بنیاد پر افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: شمالی کوریا انتخابات: کم جونگ اُن 99.93 فیصد ووٹ لے کر کامیاب

روس کی جانب سے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام میں ممکنہ تعاون کے سوال پر گروسی نے کہا کہ اس حوالے سے کوئی واضح ثبوت سامنے نہیں آیا۔ تاہم مبصرین کے مطابق شمالی کوریا یوکرین جنگ میں روس کی مدد کے لیے فوجی دستے اور اسلحہ فراہم کر رہا ہے اور اس کے بدلے اسے فوجی ٹیکنالوجی حاصل ہونے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک بھر میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست، فی یونٹ قیمت میں اضافے کی تجویز

صدر آصف زرداری کا لبنان جنگ بندی کا خیرمقدم، خطے میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات پر زور

پاکستان کی معروف خاتون سائیکلسٹ 28 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے فارن میڈیا ایکریڈیشن ہدایات جاری

نسیم شاہ پر جرمانہ پی سی بی کا فیصلہ، پنجاب حکومت کا کوئی تعلق نہیں، عظمیٰ بخاری

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟