سندھ میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ، 9 اموات کی تصدیق

بدھ 15 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ سندھ میں منکی پاکس کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہوگیا جہاں اب تک 9 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 14 اپریل 2026 تک صوبے بھر میں منکی پاکس کے 122 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 25 کیسز لیبارٹری ٹیسٹ کے ذریعے تصدیق شدہ ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید دو مشتبہ کیسز سامنے آئے جن میں ایک کراچی اور دوسرا خیرپور میں رپورٹ ہوا جس کے بعد اسکریننگ اور کانٹیکٹ ٹریسنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

خیرپور میں تعداد سب سے زیادہ

اعداد و شمار کے مطابق خیرپور میں سب سے زیادہ 18 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کراچی میں 4 اور سکھر میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق متاثرہ اضلاع میں بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہدفی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ فوری احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے جن میں آگاہی مہمات اور طبی مراکز میں نگرانی کا نظام مزید سخت کرنا شامل ہے۔

عوام اور طبی عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ احتیاطی اصولوں پر سختی سے عمل کریں، علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری رپورٹ کریں اور غیر ضروری میل جول سے گریز کریں۔

مزید پڑھیے: کراچی میں منکی پاکس: بیوی کے بعد شوہر بھی لپیٹ میں آگیا

حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ علامات ظاہر ہونے پر فوری قریبی اسپتال سے رجوع کریں، خاص طور پر نومولود بچوں اور کمزور افراد کے ساتھ احتیاط برتی جائے۔

عارضے کی علامات

منکی پاکس ایک وائرل بیماری ہے اور اسے زونوٹک مرض کہا جاتا ہے یعنی یہ جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہو سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق افریقی چوہے اور بندر اس وائرس کے ممکنہ میزبان ہو سکتے ہیں۔

یہ بیماری عام طور پر بخار کے بعد جلد پر دانوں کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے جو پہلے چہرے سے شروع ہو کر جسم کے دیگر حصوں تک پھیل جاتی ہے۔ اس کے ساتھ سر درد، پٹھوں میں درد، تھکن اور لمف نوڈز کی سوجن جیسی علامات بھی سامنے آ سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: منکی پوکس کی نئی قسم سامنے آ گئی، ہیلتھ اتھارٹی کی وارننگ جاری

منکی پاکس کی علامات ظاہر ہونے کا دورانیہ عموماً 7 سے 14 دن ہوتا ہے تاہم یہ 5 سے 21 دن تک بھی ہو سکتا ہے جبکہ بیماری کا دورانیہ عام طور پر 2 سے 4 ہفتوں پر مشتمل ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی