وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، امن کوششوں، دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات کی، جس میں خطے کی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور پاکستان کی امن کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات وزیرِ اعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی موجودگی میں ہوئی۔

وزیرِ اعظم نے اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) بیان میں کہا کہ انہیں ولی عہد سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا، جس میں انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی “غیر متزلزل یکجہتی” کا اعادہ کیا اور موجودہ چیلنجز کے دوران سعودی قیادت کے تحمل اور دانشمندی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان کی امن کوششوں سے متعلق حالیہ پیش رفت بھی شیئر کی، جنہوں نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور اسلام آباد میں ہونے والے تاریخی امن مذاکرات کو ممکن بنانے میں کردار ادا کیا۔ وزیرِ اعظم کے مطابق پاکستان خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے امریکا اور ایران کو معاہدے کی طرف لانے کی کوششیں جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا اور ایران معاہدے کے قریب، جنگ کے بعد سمجھوتہ ناگزیر ہے، سی این این کا دعویٰ

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی معاشی استحکام کے لیے مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون منفرد نوعیت کا حامل ہے، اور اس شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ولی عہد سے ملاقات گرمجوشی، برادرانہ تعلقات اور پاکستان سعودی عرب تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ وژن کی عکاس تھی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات ایمان، اعتماد اور باہمی احترام پر مبنی ہیں اور تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع پر غور کیا گیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف بدھ کے روز اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جدہ پہنچے تھے، جہاں انہیں مکہ ریجن کے نائب گورنر سمیت سعودی اور پاکستانی سفارتی حکام نے استقبال کیا۔ سرکاری بیان کے مطابق ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور خطے کی بدلتی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جانا ہے۔

وفد میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور میڈیا کوآرڈینیٹر مشرف زیدی شامل ہیں۔

دورے سے قبل یہ بھی بتایا گیا تھا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کی اضافی مالی معاونت کا اعلان کیا ہے، جبکہ پہلے سے موجود 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کو بھی طویل مدت کے لیے بڑھا دیا گیا ہے، جس سے پاکستان کی بیرونی مالی ضروریات میں اہم مدد ملے گی۔

وزیرِ اعظم اپنے دورہ سعودی عرب اور قطر کے دوران اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے جبکہ ترکیہ میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جہاں وہ عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی روضہ رسولؐ پر حاضری

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مدینہ منورہ میں روضۂ رسولؐ  پر حاضری، ملک و قوم اور امتِ مسلمہ کے لیے دعائیں کیں۔ دورے کے اگلے مرحلے میں وہ قطر جا کر امیر قطر سے اہم ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سعودی عرب کے دورے کے دوران گزشتہ شب جدہ سے مدینہ منورہ پہنچے، جہاں ان کا استقبال گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود نے کیا۔

وزیراعظم نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں حاضری دی اور روضۂ رسولؐ  پر حاضری دے کر درود و سلام پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امتِ مسلمہ سمیت دنیا بھر میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

وزیراعظم کی آمد پر روضۂ رسولؐ کے دروازے ان کے وفد کے لیے کھولے گئے، جہاں انہوں نے عقیدت و احترام کے ساتھ زیارت کی۔

سرکاری دورے کے اگلے مرحلے میں وزیراعظم مدینہ منورہ سے روانہ ہو کر قطر کے دارالحکومت دوحہ  پہنچیں گے، جہاں ان کی امیر قطر تمیم بن حماد الثانی سے اہم دوطرفہ ملاقات متوقع ہے، جس میں باہمی تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ڈونلڈ ٹرمپ اور شہباز شریف قربانی کا جانور لے آئے’، ٹرمپ کی پاکستان آمد سے قبل ہی سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

جسٹن ٹروڈو کی گرل فرینڈ کیٹی پیری مشکل میں، آسٹریلوی اداکارہ نے جنسی تشدد کا الزام لگا دیا

متوفی کوٹہ پر عملدرآمد: عدالت کا شہری کو 15 روز میں ملازمت دینے کا حکم

سیکیورٹی کلیئرنس میں ناکام سفیر کی تعیناتی، برطانوی وزیرِاعظم مشکل میں

اسحاق ڈار سے بنگلہ دیش اور بوسنیا ہرزیگووینا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟