وزیراعظم شہباز شریف دوحہ پہنچ گئے، امیرِ قطر سے اہم ملاقات متوقع

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جبکہ اس دورے کے دوران امیرِ قطر سے اہم ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، امن کوششوں، دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم آفس کے مطابق دوحہ پہنچنے پر قطر کے وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد المریخی نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا، جبکہ قطری مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر دوحہ ائیرپورٹ اور شہر کو پاکستانی پرچموں سے بھی سجایا گیا۔

بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، اقتصادی تعاون اور خطے و عالمی امن کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کی آمد، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار سے اوپر

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور بین الاقوامی میڈیا کے لیے وزیراعظم کے ترجمان مشرف زیدی بھی موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی وفد کی ملاقات، پاک چین دوستی کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

سائنسدان اب خلا سے دیکھیں گے زمین کی مسکراہٹ، چین اور یورپی خلائی ایجنسی کا تاریخی بریک تھرو

پانی کا بحران اور سندھ طاس معاہدہ: بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے پاکستان کو سنگین سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا

پاک چین دوستی کے 75 سال: پاکستان 75 روپے کا خصوصی سکہ جاری کرے گا

بنگلہ دیش میں خسرہ کی ویکسین کی قلت، یونیسیف کے انتباہ کو نگران حکومت نے نظرانداز کیا

ویڈیو

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا