اداکارہ رمشا خان نے خوشحال خان سے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرلی؟

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے شادی کے بعد اپنے کیریئر سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نے حال ہی میں اپنے ساتھی اداکار خوشحال خان کے ساتھ ایک نجی تقریب میں نکاح کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے بعد یہ خبر منظرِ عام پر آئی۔

اطلاعات کے مطابق دونوں فنکار اپنی شادی کو نجی رکھنا چاہتے تھے تاہم تصاویر کے غیر متوقع طور پر سامنے آنے کے بعد مداحوں کو اس پیش رفت کا علم ہوا۔ اس صورتحال کے بعد رمشا خان نے سوشل میڈیا پیجز سے اپنی تصاویر ہٹانے کی درخواست کی اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس بھی حذف کر دیں جس پر مداحوں کی جانب سے حیرت کا اظہار کیا گیا۔

اداکارہ کی سابق منیجر ثمرہ نے تصدیق کی ہے کہ رمشا خان کچھ عرصے کے لیے نئے پراجیکٹس سائن نہیں کریں گی۔ ان کے مطابق اداکارہ گزشتہ سال دسمبر سے اس فیصلے پر غور کر رہی تھیں اور اب وہ اپنی ذاتی زندگی پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہیں۔

رمشا خان کے اس فیصلے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔ بعض صارفین نے ان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ کچھ نے اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ تاہم مجموعی طور پر اسے اداکارہ کا ذاتی فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں