’پنک ڈے‘ پر پی ایس ایل کا منفرد اقدام، بریسٹ کینسر سے لڑنے کا عزم

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں آج کے دن کو بریسٹ کینسر سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے پنک ڈے کے طور پر منایا جارہا ہے۔

اس سلسلے میں نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے ڈبل ہیڈر کے دوران خصوصی سرگرمیاں ترتیب دی گئی ہیں۔

پہلے میچ میں حیدرآباد کنگز مین کا سامنا راولپنڈیز سے، جبکہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے آئیں گے۔

آگاہی مہم کے تحت تمام کھلاڑی اور میچ آفیشلز پنک کیپس اور ربنز پہنیں گے، جبکہ اسٹیڈیم کا ماحول بھی اس مناسبت سے تیار کیا گیا ہے۔

میچز میں استعمال ہونے والے اسٹمپس اور گرافکس کو بھی پنک رنگ میں ڈھالا گیا ہے تاکہ پیغام زیادہ مؤثر انداز میں پہنچایا جا سکے۔

اس موقع پر پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے ساتھ کھلاڑی سیدہ عروب شاہ، رامین شمیم اور منیبہ علی کو بھی اسٹیڈیم مدعو کیا گیا ہے۔

یہ کھلاڑی میچ سے قبل چاروں ٹیموں کے ساتھ وارم اپ سیشنز میں شرکت کریں گی اور مہم کا حصہ بنیں گی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں بریسٹ کینسر کی شرح تشویشناک حد تک زیادہ ہے، اور اس مہم کا مقصد عوام میں بروقت تشخیص اور اس بیماری کا حوصلے سے مقابلہ کرنے کا شعور بیدار کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری مکمل، اہلِ خانہ سے ملاقات بھی کرا دی گئی

انطالیہ فورم: اسحاق ڈار اور شمالی قبرص کے وزیر خارجہ کی اہم ملاقات

اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ اڈے بند ہونے کی افواہیں، ضلعی انتظامیہ کی تردید

ایران امریکا مذاکرات کے دوران مودی کو ‘چائے والا’ دکھانے والی میم امریکی اخبار میں شائع، سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل

لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی سے ڈکیتی، مریم نواز کا 8 گھنٹوں میں ملزم کی گرفتاری کا حکم

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟