ایران دانشمندی سے کام لے، ڈیل نہ ہونے پر ہماری فورسز جنگ کے لیے تیار ہیں، امریکی وزیر دفاع

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو امریکی افواج ایک بار پھر جنگی کارروائیوں کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

پینٹاگون میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے ایران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ان پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ایرانیوں کو سمجھنا چاہیے کہ دونوں ممالک کی عسکری صلاحیتوں میں کوئی مقابلہ نہیں، امریکا اب بھی پہلے کی طرح مضبوط ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران جنگ بندی پاکستانی سفارتی کامیابی، بھارت کی اسٹریٹجک ناکامی ہے، ششی تھرور کا اعتراف  

پیٹ ہیگسیتھ کے مطابق امریکا ایران کے فوجی اثاثوں کی نقل و حرکت سے آگاہ ہے، اور اسے اپنے فیصلے دانشمندی سے کرنے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی صورت میں جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، جبکہ مذاکراتی ٹیم تہران کے ساتھ رابطے میں ہے، لیکن اگر ڈیل نہ ہوئی تو امریکی فورسز جنگ کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے دعوے بے بنیاد ہیں کیونکہ اس کی اپنی مضبوط بحری طاقت موجود نہیں، اور تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں کنٹرول نہیں بلکہ بحری قزاقی کے مترادف ہیں۔

امریکی وزیر جنگ نے مزید کہا کہ ایران کی توانائی صنعت مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئی، تاہم امریکی اقدامات کے باعث اس کی برآمدات متاثر ہو رہی ہیں۔

ان کے مطابق امریکا جب تک ضروری سمجھتا ہے آبنائے ہرمز میں صورتحال پر کنٹرول برقرار رکھے گا، اور وہاں ٹریفک کی نگرانی امریکی بحریہ کے پاس ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکا کے پاس طاقتور نیوی موجود ہے جبکہ ایران کے پاس ایسی صلاحیت نہیں رہی، اور امید ہے کہ تہران اپنی پہنچ کے اندر رہ کر معاہدہ کرے گا۔

ایرانی بندرگاہوں کی طرف جانے والے جہازوں کو روکا جائےگا، جنرل ڈین کین

اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ان تمام جہازوں پر لاگو ہے جو ایرانی بندرگاہوں میں داخل یا وہاں سے نکل رہے ہیں، اور یہ نفاذ ایران کی علاقائی سمندری حدود کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی پانیوں میں بھی کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران جنگ بندی پر بھارت پریشان ہے کہ یہ کیا ہوگیا، وزیر دفاع خواجہ آصف

انہوں نے مزید کہاکہ یہ پابندی کسی ایک ملک تک محدود نہیں بلکہ تمام جہازوں پر لاگو ہے، چاہے ان کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو۔ جنرل ڈین کین کے مطابق امریکی فوج ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور ایران کی مدد کرنے والے کسی بھی جہاز کا بھی تعاقب کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی بندرگاہوں کی طرف جانے والے جہازوں کو روکا جائےگا، اور ضرورت پڑنے پر ان کے خلاف کارروائی بھی کی جا سکتی ہے، تاہم ابھی تک کسی جہاز کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری مکمل، اہلِ خانہ سے ملاقات بھی کرا دی گئی

انطالیہ فورم: اسحاق ڈار اور شمالی قبرص کے وزیر خارجہ کی اہم ملاقات

اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ اڈے بند ہونے کی افواہیں، ضلعی انتظامیہ کی تردید

ایران امریکا مذاکرات کے دوران مودی کو ‘چائے والا’ دکھانے والی میم امریکی اخبار میں شائع، سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل

لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی سے ڈکیتی، مریم نواز کا 8 گھنٹوں میں ملزم کی گرفتاری کا حکم

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟