امریکا ایران جنگ بندی پر بھارت پریشان ہے کہ یہ کیا ہوگیا، وزیر دفاع خواجہ آصف

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں سے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی جنگ بندی پر ہمارا ہمسایہ بھارت پریشان ہے کہ یہ کیا ہوگیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذہن میں تھا کہ مسئلے کا حل نکلنا چاہیے، کسی بھی مرحلے پر تمام دروازے بند نہیں کیے گئے تھے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اللہ نے عزت دی اور ہماری قیادت نے اپنا ایک مقام بنایا ہے، اور اس کا کوئی نہ کوئی نتیجہ ضرور نکلنا ہے۔

وزیر دفاع نے کہاکہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں، یہ تاثر درست نہیں کہ یو اے ای پاکستان سے ناراض ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ دوست ممالک سے متعلق قیاس آرائیوں کو میں درست نہیں سمجھتا۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ایران اور خلیجی ممالک کا اعتماد مسلسل پاکستان کو حاصل رہا، ہم آگے بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب