ایم کیو ایم پاکستان 15 اکتوبر تک پارٹی انتخابات کرائے، الیکشن کمیشن

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے جمعرات کے روز متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو 15 اکتوبر تک پارٹی کے اندرونی انتخابات منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں کمیشن کے 3 رکنی بینچ نے ایم کیو ایم پاکستان کو اکتوبر تک انتخابات کرانے کی مہلت دیدی۔

سماعت کے دوران پارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک کے بجائے بیرسٹر فروغ نسیم پیش ہوئے اور 90 دن کی مزید مہلت کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ پارٹی انتخابی فہرستوں کی تیاری میں مصروف ہے اور یہ عمل آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل پولیٹیکل فائنانس مسعود شیروانی نے بینچ کو بتایا کہ پارٹی کو 16 جنوری کو انتخابات کرانا تھے۔

بعد ازاں اس تاریخ کو 16 مارچ تک بڑھایا گیا، اور اب پارٹی نے دسمبر تک مزید وقت مانگا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں تاخیر: الیکشن کمیشن نے سیکریٹری داخلہ کو نوٹس جبکہ وزیر داخلہ کو طلب کرلیا

اس سے قبل 7 اپریل کو ہونے والی سماعت میں الیکشن کمیشن نے پارٹی کی جانب سے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی پیشی کے لیے 2 ماہ کی مہلت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

سماعت کے دوران مسعود شیروانی اور ایم کیو ایم پاکستان کے نمائندے کمیشن کے روبرو پیش ہوئے۔

مسعود شیروانی کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے آخری بار 16 اکتوبر 2021 کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے تھے، جبکہ پارٹی کے آئینی ڈھانچے کے تحت اگلے انتخابات 16 اکتوبر 2025 تک منعقد ہونا لازمی تھے۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان کا 28ویں ترمیم کے ذریعے عوام کو مکمل اختیارات دینے کا مطالبہ

انہوں نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن نے پارٹی کو 16 جنوری 2026 تک انتخابات کرانے کی ہدایت دی تھی، تاہم پارٹی نے ایک قرارداد کے ذریعے موجودہ عہدیداروں کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی تھی۔

پارٹی کی قرارداد میں کہا گیا تھا کہ انتخابات 16 مارچ 2026 سے قبل کرا لیے جائیں گے، تاہم اس پر بھی عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا میں بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘