فیلڈ مارشل کا دورہ ایران اہم پیشرفت، مثبت نتائج متوقع ہیں، ایئر مارشل ارشد ملک

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دفاعی تجزیہ کار اور پاک فضائیہ کے سابق ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے مابین مکمل جنگ بندی کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ایران نہایت اہمیت کا حامل ہے اور وہ وہاں سے اہم پیشرفت کے ساتھ واپس لوٹیں گے جس کے بعد حتمی معاہدے کے لیے تاریخ کا اعلان بھی جلد ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل کی جدوجہد: ایران میدان جنگ میں داخل، امریکا کے ساتھ اگلا مرحلہ کیا ہوگا؟

وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے باعث مکمل جنگ بندی اب بہت قریب آ چکی ہے اور امریکا اور ایران کئی نکات پر اتفاق کر چکے ہیں تاہم اب انہیں ایک فیس سیونگ (باعزت راستہ) درکار ہے۔

ارشد ملک نے کہا کہ امریکا معاشی دباؤ کے باعث جنگ بندی مذاکرات پر مجبور ہوا جبکہ اس کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی روایتی طبیعت کے مطابق معاملات کو تیزی سے نمٹانا چاہتے تھے جبکہ اس کے برعکس ایران نے تحمل مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری صورتحال کا صبر سے سامنا کیا۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے باوجود خطے کی صورتحال نازک رہے گی کیونکہ جب تک صہیونی سوچ اور اس سے وابستہ لابیز موجود ہیں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔ ان کے مطابق اسرائیل مستقبل میں بھی گریٹر اسرائیل کے تصور کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتا رہے گا۔

مزید پڑھیے: وزیراعظم کے 3ممالک کے دورے، ڈونلڈ ٹرمپ کی فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی بھرپور تعریف

ارشد ملک نے کہا کہ اس مقصد کے لیے امریکا میں بھی تبدیلی آنی ضروری ہے۔ ان کے مطابق یہ ایک خوش آئند پہلو ہے کہ اب وہاں عوامی سطح پر آوازیں اٹھ رہی ہیں اور لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کہ وہ کب تک اسرائیل کی جنگ لڑتے رہیں گے۔

مسلم بلاک کی تشکیل کا راستہ

ارشد ملک کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان، سعودی عرب، ترکی، مصر اور ملائیشیا پر مشتمل ایک مسلم بلاک کے قیام کی بات کی جاتی تھی تاہم اب اس جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کے باعث ایسے حالات پیدا ہو رہے ہیں کہ اس میں ایران کا نام بھی شامل ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوری طور پر اس بلاک کی تشکیل ممکن نہیں لیکن اس سمت میں پیشرفت ضرور ہوگی اور مستقبل میں اس کے قیام کی راہیں ہموار ہو سکتی ہیں۔
ارشد ملک نے کہا کہ گزشتہ سال جب ایران پر حملہ ہوا تو اس وقت پاکستان نے جس سفارت کاری اور فراست کا مظاہرہ کیا، اس سے ایران کا پاکستان پر اعتماد مزید مضبوط ہوا۔

انہوں نے یاد دلایا کہ اس سے قبل پاکستان نے سنہ 2023 میں بھی چین کے ساتھ مل کر سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات بہتر بنانے میں کردار ادا کیا تھا جس کے نتیجے میں ایران دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان کو زیادہ ترجیح دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ جنگ بندی کے لیے مذاکرات کے مقام کے طور پر ترکی، مصر اور عمان سمیت کئی ممالک کی تجاویز زیرِ غور تھیں، تاہم ایران نے پاکستان کو ترجیح دی کیونکہ ایرانی قیادت کو یہ احساس ہے کہ پاکستان ایک غیر جانبدار کردار ادا کرتا ہے۔

قائد اور اقبال کا پاکستان، عظیم ریاست کے خواب کی تعبیر قریب تر

ارشد ملک کے مطابق اگر پاکستان موجودہ موقعے کو مناسب انداز میں استعمال کر لے تو وہ دن دور نہیں کہ قائداعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان کو دنیا کی ایک عظیم مملکت بنانے کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوجائے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ایئر فورس مضبوط ترین فضائی قوت بننے کی راہ پر، 3 سال میں 32 اسٹیلتھ J-35 فائٹر طیارے شامل ہوں گے

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ پہلے ہی دفاعی معاہدہ ہے تاہم اب قطر اور بنگلہ دیش بھی پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جنوبی ایشیا میں اثر و رسوخ بھی بڑھا ہے تاہم اس خطے کے چھوٹے ممالک جیسے سری لنکا، نیپال اور مالدیپ اب بھی بھارت کے زیر اثر ہیں جس کی بڑی وجہ ان کا بھارت پر معاشی انحصار ہے۔

معرکہ حق میں پاکستانی ایئر چیف کو بھارتی فضائیہ کی چالوں کا پہلے سے پتا تھا

گزشتہ سال کے ’معرکہ حق‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پاکستان فضائیہ نے بھارت کے 6 طیارے اور ایک ڈرون مکمل طور پر تباہ کیے جبکہ کئی بھارتی طیاروں کو فضا میں نقصان پہنچنے کے بعد ہنگامی طور پر زمین پر اتارنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ 3 روزہ معرکے کے دوران ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو آپریشنز روم سے باہر نہیں نکلے اور انہیں بھارتی فضائیہ کی چالوں کا پہلے سے ہی پیشگی علم ہوتا تھا۔

ایئر چیف نے پائلٹس کو واضح ہدایات دی ہوئی تھیں کہ ٹارگٹ لاک ہونے کے بعد اسے نشانہ بنانے کے لیے اجازت طلب نہ کی جائے اور براہ راست ہدف کو نشانہ بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: الخدمت فاؤنڈیشن نے اب تک 10 ارب روپے کی امداد غزہ پہنچا دی گئی، ایئر مارشل (ر) ارشد ملک

انہوں نے کہا کہ پائلٹس کی جانب سے ہر طیارہ گرانے اور ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے پر انہیں زمینی کمانڈ سے مبارکباد کے پیغامات بھجوائے جاتے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موبائل فونز پر بھاری ٹیکس پر پارلیمانی تشویش، کمی کی سفارش

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں ہزار پوائنٹس کے قریب اضافہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بڑے فیصلے: ایک لاکھ طلبہ کے لیے مفت گوگل کورسز اور ریکارڈ اسکالرشپس سمیت متعدد اعلانات

سعودی عرب کا بڑا مالی تعاون: پاکستان کے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع کا معاہدہ طے

ٹرمپ کے ڈیپ فیک میمز کا بڑھتا رجحان: سوشل میڈیا پر سیاست کا نیا ہتھیار

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘